ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہمت ہے تو اپوزیشن آرٹیکل 370 دوبارہ نافذ کرکے دکھائے:وزیراعظم نریندر مودی

ہمت ہے تو اپوزیشن آرٹیکل 370 دوبارہ نافذ کرکے دکھائے:وزیراعظم نریندر مودی

Mon, 14 Oct 2019 11:23:14    S.O. News Service

ممبئی،14؍اکتوبر (ایس اونیوز؍یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے آج جلگاؤں میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حزب اختلاف کو چیلنج کیا ہے کہ ان میں ہمت ہے تو آرٹیکل370اور35اے کودوبارہ نافذ کرکے دکھائے -انہوں نے کہاکہ”میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی سرزمین سے اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنا موقف واضح کریں اور اس معاملہ میں حکومت کے فیصلہ کی حمایت کریں -“مودی جلگاؤں میں مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے سلسلہ میں پہلے جلسہ سے خطاب کررہے تھے -مودی نے کہاکہ اپوزیشن کو چاہیئے کہ وہ اپنے انتخابی منشور میں 370اے کو ہٹانے کی بات شامل کرکے دکھائے -وزیراعظم نے کہاکہ حکومت جموں کشمیر میں حالت جلد ہی بحال کرے گی اوراس کے لیے چار مہینے مزید لگیں گے اور اسے حاصل کرلیا جائے گا-

انہوں نے الزام-عائد کیا کہ اپوزیشن پارٹیاں اور ان کے لیڈران پڑوسی ملک کی طرح زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کے درمیان تعاون نظر آتا ہے -مودی نے اس بات کو دوہرایا کہ کشمیر کے عوام کو قومی دھارے میں لیا جائیگا اور ریاست کی ترقی ملک کی ترقی کے ساتھ ممکن ہوگی-جموں وکشمیر اور لداخ ملک کی شان ہیں -اور انہیں انصاف ملے گا-انہوں نے کہاکہ اپوزیشن بالکل تھک چکا ہے اور اس کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے -جبکہ وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کی قیادت میں مہاراشٹر کی ترقی کو ممکن بنایا جائے -


Share: